مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اپنے صارفین کے لئے اندرون ملک کرایوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملک کی سرکاری فضائی کمپنی نے اندرون ملک پروازوں کے لئے مسافروں کو کم سے کم کرائے کی پیشکش کرتے ہوئے فی مسافرکم سے کم کرایہ صرف ایک ہزار770 روپے لینے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر انڈیا کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لئے ہے اور ٹکٹ خریدنے کے خواہش مند افراد 10 جون سے 12 جون تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں جب کہ مون سون سیل نامی اس اسکیم کے ذریعے رواں سال یکم جولائی سے 30 ستمبر تک سفر کیاجاسکتا ہے۔ ایئرانڈیا کی اس دریا دلی کی وجہ نجی ایئرلائنز ہیں جنہوں نے آف سیزن کی وجہ سے اپنے کرایوں میں کئی گناہ کمی کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ